طیارہ حادثہ پر قومی انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے،جواد احمد

طیارہ حادثہ پر قومی انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کراچی طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار،غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،زخمی مسافروں اور لوگوں کے لئے حکومت سندھ تمام تر وسائل بروئے کار لائے،طیارہ حادثہ پر قومی انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔ پاکستان میں ایسے حادثے ہو تے رہیں گے تو جہازکاسفرکرنے پرلوگ کئی بارسوچیں گے، حکمرانوں کامحض اظہارافسوس کافی نہیں ہے۔پی آئی اے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کوجس طرح تمام سابقہ اورموجودہ حکومتوں نے بربادکیاہے اس پر انکا احتساب ہوناچاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل فنانس کمیشن پر صوبائی حکومتوں کے تحفظات دور کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ورنہ اس مسئلہ پر معاملات مزید الجھ سکتے ہیں،کرونا پر سیاست کرنے کی بجائے حکومت اس کا ٹیسٹ فری کرئے اس بار عید روایتی نہیں بلکہ میانہ روی اور اعتدال سے منائی جانی چاہیے۔