رمضان میں برکتیں سمیٹنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،دردانہ صدیقی

رمضان میں برکتیں سمیٹنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،دردانہ صدیقی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق،ثمینہ سعید صدر وسطی پنجاب، ربعیہ طارق، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے عید الفطر کی آمد پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ تقویٰ اور ایمان کے ساتھ رمضان المبارک میں بھلائیاں اور برکتیں سمیٹنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔اللہ تعالی ہم سب کی عبادتیں اور ریاضتیں قبول فرمائے اورہمیں اسی اجرعظیم کا حق دار ٹھہرائے جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا ہے،ماہ صیام میں روزوں کے ذریعے حصول تقوی کی جو اجتماعی مشق کی گئی اللہ تعالی اس کو ہماری زندگیوں میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنادے۔انہوں نے کہا کہ مومن کے لئے عید کا دن بہت سی خوشیوں کا مجموعہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -