مسلم لیگ (ن) کے منصوبے شفافیت کی مثال ہیں،رابعہ فاروقی

مسلم لیگ (ن) کے منصوبے شفافیت کی مثال ہیں،رابعہ فاروقی

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے منصوبے شفافیت کی مثال ہیں،حکومت کی انتقامی کاروائیاں ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتیں، ماضی میں بھی جمہوری آوازوں کا دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جمہوری طاقت ہے جس کا ہر کارکن فعال و متحرک ہے، تبدیلی سرکاری نے ایک بار پھر جمہوری طاقتوں کو ہدف بنایا ہے۔

  

، تحریک انصاف خودتو غیر جمہوری جماعت ہے جس میں صرف عمران نیازی کا حکم چلتا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے دوسروں پر تنقید کی اور عوام کے مسائل میں اضافہ کیا، عمران نیازی جس قومی اسمبلی کو برا کہتے رہے وہ اسی اسمبلی کا حصہ ہیں، عمران نیازی نے ہمیشہ جمہوری نظام کے خلاف سازشیں کی ہیں، ہم تو پرامن ہیں اور ہم نے ہمیشہ پرا من احتجاج کیا ہے، احتجاج ہمارا حق ہے،یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جو عوام کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کررہی ہے اور عوام کے مسائل میں اضافہ کرنے کے لئے ہر ممکنہ اقداما ت کررہی ہے، عوام کو یقین ہے کہ موجودہ حکومت ان کے مسائل حل نہیں کرسکتی اور ان کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -