سندھ میں گورنر راج لگانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہو گی،اشرف بھٹی

سندھ میں گورنر راج لگانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہو گی،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ کی منتخب حکومت پر گورنر راج کے زریعے شب خون مارنے کی پی ٹی آئی کی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہو گی پی ٹی آئی اپنے چینی چوروں سے توجہ ہٹانے کے لئے پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت کے خلاف بیان بازی کرتی ہے پی ٹی آئی کو چینی چوروں کی سر پرستی کرنے کا حساب دینا ہی پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرروت اس بات کی ہے کہ عوام کو کورونا وباء جیسی مہلک بیماری سے بھی بچایا جائے اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جو زخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور قابو سے باہر ہو چکے ہیں ان کو بھی نکیل ڈالی جائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر موثر انداز میں کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لئے واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے لیکن تحریک انصاف ہر معاملے میں سولو فلائیٹ کی طلب گار رہتی ہے وفاقی حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا پر الجھن کا شکار نظر آتی ہے عوام پارلیمنٹ سے کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کی توقع رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام حکومت سے سیاسی شور شرابہ کے بجائے عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، عوام میں فاصلے رکھنے پر سختی سے عمل کروایا جائے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو حفاظتی کٹس سے لیس کیا جائے اور فرنٹ فٹ پر لڑنے والے ان پیرا میڈیکل کو ضرروی سامان مہیا کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -