پہل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی خواجہ سراؤں کے اعزاز میں افطاری
لاہور (سٹی رپورٹر) پہل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کے اعزاز میں 27 رمضان المبارک کو افطاری کا اہتمام کیا گیا، یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور افطار پارٹی میں شامل خواجہ سراؤں کو عید کے تحائف بھی تقسیم کیے گئے جس سے ان سب میں بہت خوشی، حوصلہ اور امید نظر آئی۔ اس پروقار تقریب کے مہمانان گرامی مقصود چغتائی، رضا منیر، آغا محسن، مدثر شیخ، علی حیدر اور اشفاق تھے۔
تقریب کے شرکاء نے پہل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمت خلق کے لئے اس عظیم کاوش کو سلام پیش کیا۔
اس پروقار تقریب کے اختتام پر پہل آرگنائزیشن کے صدر ذیشان بیگ نے کہا کہ یہ خواجہ سرا ہماری قوم کا سرمایہ ہیں ہمیں اپنی خوشیوں میں ان کو بھولنا نہیں چاہئے اور ان کا سہارا بننا چاہیے۔ پنجاب حکومت خواجہ سراؤں پر تشدد کے خاتمے او ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔ پروگرام کے اختتام پر ملک بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔