آئی سی سی نے کورونا کے پیش نظر گائیڈ لائنز جاری کردیں 

آئی سی سی نے کورونا کے پیش نظر گائیڈ لائنز جاری کردیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس وبا کے بعد کرکٹ کی بحالی کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی ہیں جس کے بعد پلیئرز فیلڈ پر کسی بھی کامیابی کا جشن منانے کے لیے نہ ایک دوسرے سے گلے مل پائیں گے، نہ ہی ہاتھ ملا سکیں گے جبکہ ہائی فائیو پر بھی پابندی ہوگی۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے سولہ صفحات پر مشتمل ’آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈ لائنز‘ گزشتہ روز جاری کی گئیں جس میں اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ بولرز گیند چمکانے کے لیے تھوک کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔آئی سی سی دستاویزات کے مطابق کھلاڑی فیلڈ پر آپس میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں گے جس کی وجہ سے کوئی ایسی سیلبریشن نہیں ہوگی جس میں باڈی کونٹیکٹ ہو، ساتھ ساتھ پلیئرز اپنا سامان علیحدہ استعمال کریں گے اور پانی کی بوتل سمیت کوئی بھی چیز شیئر نہیں کی جائے گی۔فیلڈ میں بولرز اپنا کوئی بھی سامان، جیسے سوئٹرز، سن گلاسز، جمپرز، کیپ وغیر امپائرز کو نہیں دیں گے، ہر کھلاڑی اپنے سامان کو رکھنے کا خود ذمہ دار ہوگا۔بولرز کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہیں کہ وہ گیند کے استعمال کے بعد اپنے چہرے کو چھونے سے گریز کریں گے اور بار بار ہینڈ سینٹیٹائزرز کا استعمال کریں گے، امپائرز دستانے پہن کر گیند کو چھوئیں گے۔گائیڈ لائن میں ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر فاصلے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق یہ گائیڈ لائن اس کے میڈیکل ایڈائزری بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہیں جس نے سفارش کی ہے کہ ہر ٹیم کے ساتھ ایک چیف میڈیکل آفیسر کا تقرر کیا جائے جو کھلاڑیوں کو صحتمد ماحول کی فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔ایک اور پوائنٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ٹیمیں انٹرنیشنل مقابلوں سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں گی اور کھلاڑی کم از کم چودہ روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔فآئی سی سی گائیڈ لائنز میں انٹرنیشنل سیریز کیلئے ٹیموں کو چارٹرڈ فلائٹس میں سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ پلیئرز کے لیے علیحدہ کمرے ہوں اور ٹیم ایک ہی فلور پر قیام کرے۔