محکمہ بلدیات پنجاب نے ا لیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کردئیے‘ذرائع

محکمہ بلدیات پنجاب نے ا لیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کردئیے‘ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پرپیش رفت‘محکمہ بلدیات نے ا لیکشن کمیشن کیاعتراضات دور کردئیے، الیکشن کمیشن نے عید کے بعد نے بر ہڈ اور ویلج پنچائیت کی حلقہ بندیوں کا عندیہ دے دیا۔ ہفتے کو ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے ا لیکشن کمیشن کے اعتراضات دور کردئیے ہیں جس پرالیکشن کمیشن نے عید کے بعد نیبرہڈ اور ویلج پنچائیت کونسلز کی حلقہ بندیاں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، پنجاب حکومت الیکشن کے انعقاد میں توسیع کی ترمیم تیارکر چکی ہے جسے پنجاب اسمبلی کے آئندہ سیشن میں پیش کیا جائے گا،نئی ترمیم کیمطابق الیکشن کی مدت میں 9 ماہ کی توسیع لی گئی ہے،اب فروری 2021 تک بلدیاتی الیکشن کرانا لازم ہوں گے۔
محکمہ بلدیات پنجاب