این ڈی ایم اے کی کرونا کیلئے صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل

این ڈی ایم اے کی کرونا کیلئے صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل

  

اسلام آباد ( آن لائن) این ڈی ایم اے کی جانب سے کووڈ-19 کے لئے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل مکمل کرلی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سامان بھیج دیا گیا،سندھ کو 52ہزار 500 آزاد کشمیر کو 5ہزار 250 اور جی بی کو 8ہزار 750 این-95 و کے این -95 ماسک ارسال کیے گئے۔ترجمان کے مطابق 63 ہزار پروٹیکٹیو سوٹ سندھ، 6 ہزار 300 آزاد کشمیر اور 10ہزار 500 سوٹ جی بی کے سامان میں شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ فیس ماسک اور شیلڈز بھی سامان میں شامل ہیں،تمام صوبائی اکائیوں کو سامان میں سرجیکل دستانے، شوز کور اور حفاظتی عینکیں بھی ارسال کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق عید کے بعد تمام صوبوں کے ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی ساتویں کھیپ ارسال کی جائے گی۔

این ڈی ایم اے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -