امریکا میں 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش

امریکا میں 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ایک عجیب الخلقت بلی کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے حیران کن طور پر 2 منہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست اوریگون میں ہوئی ہے اور اس بچے کا نام بسکٹ رکھا گیا ہے۔بلی کے مالک کے مطابق حیران کن طور پر بلی کا بچہ اپنے دونوں منہ سے کھا سکتا ہے جب کہ بعض اوقات ایک منہ سے کھارہا ہوتا ہے تو اسی وقت دوسرے منہ سے میاؤں کر رہا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اس طرح کے بلی کے بچے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں تاہم ان کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے لیکن بلی کے مالک کو اس حوالے سے اچھی امید ہے۔

بلی کے بچے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -