طیارہ حادثہ اور کورونا کے باعث عید سادگی سے منائیں گے، اجمل وزیر

طیارہ حادثہ اور کورونا کے باعث عید سادگی سے منائیں گے، اجمل وزیر

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ عید کا موقع ہمارے لیے ٹیسٹنگ کیس ہے، یہ عید ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کرنی ہے۔عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو کیسز کی تعداد بڑھے گی۔ صرتحال بگڑی تو لاک ڈاؤن سخت کرنا پڑے گا، چاند رات پر ہوائی فائرنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اجمل وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثہ اور کورونا کے باعث عید سادگی سے منائیں گے، کورونا ہیلپ لائن 1700 پر ایک لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں، ہیلپ لائن پر عوام کو کورونا وبا سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کیخلاف دن رات ایک کر دیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا اٹلی جیسے ملک میں ہیلتھ سسٹم چوک ہوگیا، اللہ کے کرم سے پاکستان میں ایسا نہیں ہوا، کورونا وبا کب تک رہے گی، کچھ نہیں کہہ سکتے، عوامی خدمت کیلئے تمام ادارے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

اجمل وزیر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -