پشاور،مسیحی برادری کا سانحہ پی آئی اے کراچی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی مسیحی برادری نے سانحہ پی ائی اے کراچی کے شہداء کیلئے سینٹ جانز چارچ میں خصوصی دعا وں کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیے سربراہ چرچ آف پاکستان بشپ ہمفری سرفراز پیٹر سینٹ جانز نے پی ائی اے کے کراچی حادثہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائیں کی اور انکی یاد میں شمعیں روشن کیے جبکہ شرکاء نے شہداء کے لواحقین کو صبر نصیب کرنے کی بھی دعائیں کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کی استحکام کیلئے بھی دعائیں کی