اسلام آباد میں دکانیں اور بازار صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

اسلام آباد میں دکانیں اور بازار صبح 9 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹوں اور مزارات کھولنے سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں آج اور کل دکانیں اور بازار صبح 9 سے رات 10 بجیتک کھلے رہیں گے جب کہ 24 مئی کے بعد دکانیں اور بازار صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں واقع مزارات قواعد و ضوابط پر پابندی کے ساتھ پورا ہفتہ کھلیں گے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے موٹر سائیکلز کے سائلنسرز کھولنے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 4 روز کیلئے ہوگا۔
دکانیں