حادثے کا شکار طیارے میں 180 مسافروں کی گنجائش تھی

  حادثے کا شکار طیارے میں 180 مسافروں کی گنجائش تھی

  

کراچی (این این آئی)حادثے کا شکار ہونیوالے قومی ایئر لائن کے طیارے کا رجسٹریشن نمبر اے پی۔ بی ایل ڈی بوئنگ ایئر بس 320 تھا۔ پی آئی اے نے حادثے کا شکار طیارے کا 28 اپریل کو فٹنس سرٹیفکیٹ 25 اکتوبر 2020ء تک کیلئے جاری کروا رکھا تھا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیارے میں 180 مسافروں کی گنجائش تھی تاہم کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے طور پر اس میں عملے سمیت 107 افراد سوار تھے۔طیارے کی ایک ماہ قبل مرمت کرائی گئی تھی اور کراچی روانگی سے قبل اسے تین بار کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر بس نے مجموعی طور پر 47 ہزار 108 گھنٹے کی پرواز مکمل کرلی تھی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا یہ طیارہ گزشتہ روز مسقط سے مسافروں کو لے کر پاکستان پہنچا تھا۔ قومی ایئرلائن کے فلیٹ میں شامل ہونے سے پہلے یہ طیارہ چائنا ایسٹرن ایئرلائن کے زیر استعمال رہا ہے اور پی آئی اے کے فلیٹ میں اکتوبر 2014ء میں شامل کیا گیا تھا۔ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مسافر گنجائش

مزید :

صفحہ اول -