سول ایوی ایشن نے رن وے کی ان معائنہ رپورٹ تیار کر لی
کراچی (آئی این پی)سول ایوی ایشن کے شعبہ ائیرسائیڈ نے طیارہ حادثے میں رن وے کی انسپیکشن رپورٹ تیار کرلی، جس میں کہا گیا طیارے کے بائیں انجن نے رن وے پر4500فٹ آگے جا کر جبکہ 5500فٹ دور جاکردائیں انجن نے بھی زمین کوٹچ کیا۔انسپیکشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپتان نے طیارے کو لینڈ کرانے کی دو بار کوشش کی، رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران طیارے کے لینڈنگ گیئرزبندتھے، کپتان نے لینڈنگ کے وقت اے ٹی سی کو ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع نہیں دی۔ طیارے کے بائیں انجن نے رن وے پر4500فٹ آگے جاکرٹچ کیا جبکہ 5500فٹ دور جاکردائیں انجن نے بھی زمین کوٹچ کیا، رن وے پر6سے7ہزارفٹ پردونوں انجن کے نشانات ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا طیار ے کے بیلی نے رن وے کوٹچ نہیں کیاکپتان نے دوبارہ ٹیک آف کرلیا، کراچی ایئرپورٹ کارن وے9سے10ہزار فٹ لمباہے، دوبارہ طیارہ ٹیک آف ہونے کے بعد لینڈنگ کی کوشش میں گر کر آبادی میں تباہ ہوگیا۔
رپورٹ تیار