صوبائی وزیر صحت سندھ تباہ ہونیوالے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا

صوبائی وزیر صحت سندھ تباہ ہونیوالے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا

  

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہونیوالے بد قسمت طیارے میں ایک امریکی شہری بھی موجود تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کر دی تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے گزشتہ روز کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونیوالے طیارے میں امریکی شہری بھی موجود تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اس سلسلے میں مقامی حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور امریکہ میں ہمارا عملہ قونصلر مدد فراہم کرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔محکمہ خارجہ نے کہا امریکی حکام طیارہ حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

امریکی شہری

مزید :

صفحہ اول -