طیارہ حادثہ میں شہید میجر شہریار اور اہلخانہ سمیت 6 افرادسپر دخاک

  طیارہ حادثہ میں شہید میجر شہریار اور اہلخانہ سمیت 6 افرادسپر دخاک

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میجر شہریار، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ گلبہہار میں میاں بیوی کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی، دو بچوں کی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔کراچی کے علاقے بہادر آباد میں مسجد علی میں کور کمانڈر کراچی ہمایوں عزیز اور دیگر نے بھی نماز جنازہ پڑھی۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی۔دوسری طرف حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ بھی گلبہار میں ادا کر دی گئی۔ خاتون ندا وقاص اور وقاص طارق ایک سال قبل لاہور منتقل ہوئے تھے، دو بچوں سمیت عید منانے کیلئے کراچی آ رہے تھے۔ میاں، بیوی کی شناخت ہوگئی تاہم بچوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے سیمپل لے لیا گیا ہے۔

طیارہ حادثہ

مزید :

صفحہ اول -