اداکار یاسر نواز،اہلیہ ندا یاسر سمیت کراچی کے متعددفنکار کورونا کا شکار
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یاسر نواز کو کورونا اس وقت ہوا جب انہوں نے اے آر وائی سے نشر ہونیوالی ڈرامہ سیریل "میرا دل میرا دشمن ”کی ریکارڈ نگ لاک ڈاؤن کے دوران کرائی جس میں ان کے ہمراہ انعم تنویر،نوید رضا، سلمان سعید،نعمان سمیع،علیزے شاہ او رلائبہ خان شامل تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ علیزے شاہ،نعمان سمیع اور نوید رضا سمیت کئی ٹیکنیشن بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔جن فنکاروں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف اداکارہ انعم تنویر نے بتایا کہ انہیں کورونا نہیں ہوا اور اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جھوٹی ہیں۔نعمان سمیع نے جب رابطہ کیا تو انہوں نے اس بارے میں واضح نہیں بتایا البتہ انہوں نے کہا کہ میں اور علیزے آج ٹیسٹ کرائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ "میرا دل میرا دشمن ”کے اہم کرداروں نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں بھی شرکت کی تھی۔ دوسری طرف "میرا دل میرا دشمن”میں یاسر نواز کی بیٹی اداکارہ لائبہ خان بالکل صحت مند ہیں۔ لائبہ خان نے بتایا کہ وہ ساتھی فنکاروں کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہیں البتہ اللہ کے فضل سے وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
اداکار کورونا شکار