سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

  سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

  

اسلام آباد (آن لائن) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کراچی ائرپورٹ کے نزدیک رہائشی علاقے میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی۔سیکرٹری جنرل او آئی سی نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو دلی تعزیت اور گہری ہمدردی پیش کی،۔سیکریٹری جنرل نے حکومت اور پاکستانی عوام کے زریعہ متاثرہ خاندانوں کو بھی دلی تعزیت اور گہری ہمدردی پیش کی۔ ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے اللہ تعالی سے جاں بحق ہونے والوں پر اپنے لا متناہی کرم اور جنت الفردوس کی دعا کی۔ ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے جاں بحق ہونے والوں کے عزیز و اقربااور دوستوں کے لیے صبر اور حوصلہ کی دعا بھی کی۔او آئی سی سیکریٹری جنرل نے قرآن پاک کی اس آیت کا حوالہ بھی دیا کہ ہم سب اللہ کی طرف سے آئیہیں اور انہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

سیکرٹری جنرل

مزید :

صفحہ اول -