طیارہ حادثہ،امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کا اظہار افسوس

  طیارہ حادثہ،امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کا اظہار افسوس

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔سوشل میڈیا پر مائیک پومپیو نے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں کراچی میں ہونے والے حادثے کا سن کر صدمہ اور افسوس ہوا۔انہوں نے لکھا کہ وہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے دعاگو ہیں۔

مائیک پومپیو

مزید :

صفحہ اول -