بھارت، سائبر کرائم میں اضافہ، 2.9 کروڑ افراد کا ذاتی ڈیٹا آن لائن لیک

بھارت، سائبر کرائم میں اضافہ، 2.9 کروڑ افراد کا ذاتی ڈیٹا آن لائن لیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں غیر قانونی طور پر 2.9 کروڑ لوگوں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر مفت آن لائن لیک کر دیا گیا۔ بھارتی آن لائن انٹیلی جنس فرم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ بھارت میں ہونے والے سائبر کرائمز میں سے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہیکرز نے 2.9 کروڑ افراد کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب نامی سائبر کرائمز کی دنیا کی ایک ویب سائٹ ہے جہاں لوگوں کا ذاتی ڈیٹا اپ لوڈ کیا جاتا ہے اس پرلیک کر دیا ہے جو کہ انتہائی سنگین جرم ہے ایک بلاگ پوسٹ میں سیبل نامی اس فرم نے لکھا ہے کہ 29.1 ملین بھارتی افراد کی نوکری تلاش کرنے کی غرض سے بنائی جانے والی تفصیلات ڈارک ویب پر مفت لیک کر دی جاتی ہے۔ بھارت میں سائبر کرائم بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے سبب لوگوں کا پرسنل ڈیٹا بھی مختلف ویب سائٹس پر لیک ہو جاتا ہے جس سے بلیک میلنگ جیسے بہت سے واقعات سامنے آتے ہیں لیکن اس بات جو ڈیٹا لیک کیا گیا ہے اس میں بھارتی شہریوں کے حساس معلومات جیسے ای میل، فون نمبر گھر کا پتہ بینک تفصیلات وغیرہ کو بھی لیک کیا گیا ہے جو کہ بہت ہی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس میں ذاتی مواد کو بھی لیک کیا گیا ہے جو انتہائی غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔ بھارتی سائبر حکام کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انڈیا میں سائبر کرائم کی دنیا میں یہ اب تک کی سب سے بڑی انفارمیشن ڈیٹا لیک ہوئی ہے۔
ڈیٹا آن لائن لیک