بالی وڈ کے اداکاروں اور گلوکاروں کا کراچی طیارہ حادثہ پر رنج و غم کا اظہار

بالی وڈ کے اداکاروں اور گلوکاروں کا کراچی طیارہ حادثہ پر رنج و غم کا اظہار

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکاروں نے کراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہارکیا،جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعابھی کی۔بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بھی پی آئی اے طیارہ حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور لواحقین کے لیے دعا کی۔خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

بالی وڈ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -