پاکستان میں بچوں کی معروف گیم ”پب جی“پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  پاکستان میں بچوں کی معروف گیم ”پب جی“پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان میں بچوں کی معروف گیم ”پب جی“پر پابندی لگانے کا فیصلہ، پی ٹی اے گیم پر پابندی لگانے کے حوالے سے رپورٹ چھ ہفتوں میں لاہور ہائی کورٹ کو پیش کرے گی۔ ہفتے کو تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بچوں اور بڑوں میں انہتائی معروف گیم " پب جی " پر پابندی کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے سے چھ ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے سے بچوں کی شخصیت پر منفی اثرات کے ساتھ ان میں شدت پسندی کا عنصر پیدا ہورہا ہے اس لئے اس پر فوری پابندی لگائی جائے۔ایڈووکیٹ محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے والے بچوں میں فیصلہ کرنے کی قوت بھی کم ہوتی جارہی ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ گیم کوئی بھی اس کو کھیلنے کے نقصانات ہوتیہیں اس لئے صرف پب جی کو بین نہیں کیا جانا چاہیے۔ کنسلٹنٹ یونائیٹیڈ نیشن ڈاکٹر ادریس رانا کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کے فیچرز اتنے اچھے ہیں کہ بچے والدین،دوستوں سے تعلق قائم نہیں رکھ پاتے جسکی وجہ سے انھیں کافی ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گیم ”پب جی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -