چاند دیکھنے کا تعلق مذہب سے نہیں:فواد چودھری،وزیر سائنس پر پابندی لگائی جائے:مفتی منیب

  چاند دیکھنے کا تعلق مذہب سے نہیں:فواد چودھری،وزیر سائنس پر پابندی لگائی ...

  

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عید کب ہوگی چاند کب نکلے گا یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ اب نہیں رہا، پاکستان کو اگر آگے لیکر جانا ہے تو بنیاد علم اور دلیل پر رکھنا ہوگی، مفتی منیب الرحمان نے آج جو اعلان کیا ہے خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دلیل میں بالکل نہیں مانوں گا کہ چاند دیکھنے کا تعلق مذہب سے ہے، یہ دلیل نہیں مانوں گا کہ عینک سے چاند نظر آئے تو ٹھیک اور جدید ٹیکنالوجی سے نظر آئے تو نہیں، مفتی منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں ان کا احترام کرتے رہیں گے، چاند دیکھنا مذہبی معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج ایک عید ہونے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم پر کسی صدر یا وزیراعظم کا کوئی دباؤ نہیں، شریعت پر عمل کرنے کے پابند ہیں، فواد چودھری کی کوئی حیثیت نہیں، وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم پر کسی صدر یا وزیراعظم کا کوئی دباؤ نہیں، اگر دباؤ ہوا تو مستعفی ہو جائینگے۔ صرف شریعت پر عمل کرنے کے پابند ہیں، ہمارے لیے دین اہم ہے۔مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری کی کوئی حثیت نہیں، ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں، فواد چودھری اپنے آپ کواپنی وزارت تک محدود رکھیں۔ وہ دین کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں

منیب /فواد

مزید :

صفحہ اول -