علی زیدی، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کا دارالصحت ہسپتال کا دورہ

علی زیدی، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کا دارالصحت ہسپتال کا دورہ

  

کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے دارالصحت ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رکن نے ہسپتال میں زیر علاج صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود سمیت تمام سانحہ پی آئی اے میں زخمی ہونے والیافراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے طیارے کے گرنے کا واقعہ انتہائی دل خراش ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ طیارے میں فنی خرابی سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ظفر مسعود اور محمد زبیر نوجوان نے فوری ہمت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں متاثرہ گھروں میں رہائش پزیر افراد کی تکلیف کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ اس وقت تمام ادارے مل کر ایک پیچ پر کام کررہے ہیں۔ بلال غفار نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سانحہ پی آئی اے انتہائی افسوسناک ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سے پوری قوم سوگ و افسوس میں مبتلا ہے، شہدا کی شہادت کے حوالے انکوائری شفافیت کی بنیاد پر ہو، لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔

علی زیدی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -