طیارہ حادثہ پر قوم غمزدہ،اعلیٰ سطحی شفاف تحقیقات کرائی جائیں:شہباز شریف

طیارہ حادثہ پر قوم غمزدہ،اعلیٰ سطحی شفاف تحقیقات کرائی جائیں:شہباز شریف

  

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کیلئے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کے المناک حادثے نے عیدالفطر سے قبل پوری قوم کو سوگوار اور غم زدہ کر دیا ہے،جن گھروں پر طیارا گرا ہے، حکومت ان کے نقصانات پورے کرنے کیلئے اقدامات کرے، واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ حادثے کے دوران عام لوگوں نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا اور مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کی، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ زلزلہ، سیلاب یا کسی بھی حادثے میں پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے بے مثال خلوص، انسانی ہمدردی اور دوسروں کی مدد کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج غم کی اس گھڑی میں ہمارے پیاروں کی شناخت کا اہم فرض پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -