اوسلو میں پی آئی اے کی فلائیٹ تیل لیکج کے باعث تاخیر کا شکار،مسافر انتظامیہ پر بر پڑے

اوسلو میں پی آئی اے کی فلائیٹ تیل لیکج کے باعث تاخیر کا شکار،مسافر انتظامیہ ...

  

اوسلو (آن لائن) ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں پی آئی اے جہاز سے تیل کی لیکج کے باعث فلائیٹ تاخیر کا شکار ہو گئی، مسافر انتظامیہ پر پھٹ پڑے۔اوسلو سے لاہور کے لئے سفرکرنے والے ایک آصف محمود نامی شہری کی جانب سے ویڈیو بنائی گئی جس میں اس نے بتایا کہ فلائیٹ نے شام 4 بجے پرواز بھرنا تھی تاہم تکنیکی خرابی کے باعث فلائیٹ کو 2 گھنٹے لیٹ کر دیا گیا جس کے بعد تمام مسافر 6 بجے ایئر پورٹ پر پہنچ گئے۔ایئر پورٹ پر پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ فلائیٹ 6 گھنٹے مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ جس کے باعث اوسلو کے ایئر پورٹ پر موجود افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رات 12 بجے خراب جہاز کو اوسلو میں لینڈ کر دیا گیا اور پھر یہ کہہ کر پرواز کو مزید تاخیر کیا گیا کہ جہاز میں آئل لیکج ہے۔شہری آصف محمود نے الزام عائد کیا کہ رات 2 بجے تک بھی فلائیٹ نہ چلائی گئی۔طیارے کا انتظار کرتے ایک مسافر ارشد چودھری نے کہا کہ یہاں پر پانی تک مہیا نہیں کیا گیا۔ مسافروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ سٹاف کا کوئی رکن یہاں پر نظر نہیں آرہا، ہمیں بے یار ومددگار چھوڑ دیا گیا۔ مسافروں نے کہاکہ 10 سے 12 گھنٹے ہو چکے ہیں جہاز کا انتظار کررہے ہیں تاہم انتظامیہ لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ویڈیو میں مسافر کی جانب سے ہیلپ ڈیسک دیکھا یاگیا جہاں پی آئی اے کاکوئی عملہ موجود نہ تھا۔

پی آئی اے پروازص

مزید :

صفحہ اول -