طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرنے میں ایک سال لگے گا،ماہرین

طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرنے میں ایک سال لگے گا،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن ) پی آئی اے حکام نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔فضائی حادثوں کی تحقیقات کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی طیارہ حادثے کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے میں ایک ماہ سے ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے کیونکہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہوتا ہے۔طیارہ حادثے کے ہر ثبوت کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ سب سے پہلے مرحلے میں بلیک باکس کو کھولنا نہایت ضروری ہے، اس مقصد کے لیے بلیک باکس کو فرانس بھجوانا پڑے گا۔بلیک باکس کی تفصیلی رپورٹ ایک ماہ سے پہلے جاری نہیں ہوتی۔بلیک باکس کی مکمل رپورٹ آنے سے پہلے طیارہ حادثے کی مکمل رپورٹ مرتب ہونا بھی ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب کراچی میں کریش کر جانے والے پی آئی اے کے طیارے کا بلیک باکس تلاش کر لیا گیا ہے۔طیارے کا بلیک باکس پی آئی اے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ بلیک باکس کو بیرون ملک کمپنی کی پاس بھجوایا جائے گا، جو اسے ڈی کوڈ کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کا عمل 6 سے 7 مہینے پر مبنی ہوتا ہے۔ بلیک باکس ڈی کوڈ ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسس مل گیا ہے۔
ماہرین

مزید :

صفحہ اول -