امریکی صدر ٹرمپ نے آخرکار فیس ماسک پہن لیا

امریکی صدر ٹرمپ نے آخرکار فیس ماسک پہن لیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی مختلف ریاستوں میں اپریل کے آغاز میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا تھا ’میں نے یہ نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے‘۔تاہم امریکی صدر نے حکومت کی خود جاری کردہ ہدایات سے اپنے آپ کو مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوول آفس میں بیٹھ کر دنیا کے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنا چہرہ ڈھانپنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک تجویز ہے جو انہوں نے دی لیکن میں خود (ماسک) نہیں پہننا چاہتا۔مگر امریکی صدر میڈیا کی آنکھ سے دور ماسک استعمال کرتے ہیں اور ایسا مشی گن میں ایک دورے کے دوران دیکھنے میں آیا۔

امریکی صدر

مزید :

صفحہ اول -