سرائے نورنگ،سلائی نہ کرنے پر ٹیلر ماسٹر قتل

سرائے نورنگ،سلائی نہ کرنے پر ٹیلر ماسٹر قتل

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)تجوڑی میں کپڑوں کی سیلائی نہ کرنے پرٹیلرماسٹرکوموت کے گھاٹ اتار دیا اس سلسلے میں تجوڑی پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ سیف اللہ ولدفیض اللہ سکنہ تجوڑی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ تراویح کے بعد سوداسلف لینے کے لئے دکان میں موجود تھا جب کہ ان کابیٹاامجدموٹرسائیکل پران کوگھرلانے کی غرض سے آیااورموٹرسائیکل کوکھڑاکیاکہ اچانک دکان سے مبینہ ملزمان گلاب اورشیرعلی پسران لطیف خان سکنہ تجوڑی بہ مسلح نمودارہوکر بیٹے امجدپرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیاجب کہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ کپڑوں کی سلائی نہ کرنے پر واقعہ رونماہواپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -