سرائے نورنگ،پلاٹ تنازعہ پر فائرنگ سے 1 جاں بحق،1 زخمی

سرائے نورنگ،پلاٹ تنازعہ پر فائرنگ سے 1 جاں بحق،1 زخمی

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)دلوخیل میں پلاٹ کے تنازع پر مبینہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں لکی پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ ضیاء الدین ولدصلاح الدین سکنہ دلوخیل عاصم محمود کے ہمراہ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ عاصم محمود اورمحمدبلال کے ہمراہ گپ شپ لگانے کے بعدٹوپی سے گھرروانہ ہوئے کہ جب خالی چاردیواری نزدفرمان پہنچے تو وہاں پر ولیداللہ ولدظفراللہ اورمعاذولدشفیع اللہ سکنہ دلوخیل بہ مسلح کھڑے تھے جنہوں نے ان پرآوازدی کہ آج بچ کے نہیں جاو گے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بلال جاں بحق ہوگیا جب کہ وہ زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان اورمحمدبلال کے مابین پلاٹ کا تنازع چلاآرہاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -