صوابی،آبپاشی پر تکرار،فائرنگ سے 1 جاں بحق،1 زخمی

صوابی،آبپاشی پر تکرار،فائرنگ سے 1 جاں بحق،1 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)موضع سوختہ میں آبپاشی پر تکرار کی بناء پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا رومان علی ولد رشید خان سکنہ سوختہ نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر جاوید اور بخت شیر نے ان پر اور ان کے بھائی سلیمان پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے بعد ازاں مجروح بھائی سلیمان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا وجہ عناد آبپاشی پر تکرار بیان کی ہے۔ کالو خان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -