خیبرپختونخوا میں پابندی کے باوجود پلاسٹک کے تھیلوں کاا ستعمال جاری

خیبرپختونخوا میں پابندی کے باوجود پلاسٹک کے تھیلوں کاا ستعمال جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا میں پابندی کے باوجود پلاسٹک کے تھیلوں کاا ستعمال جاری ہے جس کیخلاف حکام نے کوئی موثر کارروائی نہیں کی۔خیبر پختونخوا میں پولی تھین کے استعمال پر پابندی تو عائد کر دی گئی ہے لیکن کچھ مخصوص علاقوں،ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر اسکے استعمال میں تھوڑی سے کمی آئی ہے مگر نتائج انتظامیہ کی کارروائیوں اور دعوؤں کے برعکس ہے کیونکہ ابھی بھی صوبے بھر میں پولی تھین بیگز کا استعمال کافی حد تک زیادہ ہے تاہم دور دراز علاقوں میں اس پر پابندی سے متعلق ابھی تک عوام کو علم نہیں۔ پولی تھین کے استعمال پر پابندی کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ اس روزگار سے وابستہ ہزاروں لوگ ہے جنکی روزی روٹی اس سے جوڑی ہے جبکہ ان بیگز کے متبادل کپڑے سے بنائے گئے تھیلے دور دراز علاقوں کی خواتین گھروں میں بنا سکتی ہے تاہم حکومت کو اس عوام دوست مہم کو پوری طرح موثر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے جس سے اس انڈسٹری سے جوڑے لوگوں کا کاروبار تو متاثر ہوگا مگر وہی گھروں میں بنائے جانے والے کپڑے کے تھیلوں سے خواتین کو کاروبار کے مواقعے میسر ہونگے