صوابی، آتش گیر بارودی پٹاخے فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی: درجنوں گرفتار
صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس ضلع بھر کے آتش گیر بارودی پٹاخوں کو فروخت کرنے والوں دکاندراوں کے خلاف کریک ڈاون ہزاروں کی تعداد مختلف بارودی پٹاخے برآمد کیے گئے ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات پر ضلعی پولیس کو چوکس اور گشت و ناکہ بندیاں مزید بڑھا دیا گیا ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں جملہ ایس ایچ اوز و بیٹ آفیسران نے ہوائی فائرنگ کی تدارک کی خاطر جگہ جگہ پر بینرز لگائے ہیں۔اس سلسلے میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران،علاقہ مشران و علماء کرام سے خدمات حاصل کرکے عوام میں شعور اجاگرانے کی مہم چلائی،موجودہ صورتحال کی پیش نظر میں کورونا وائرس جیسے وباء سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔جبکہ ہوائی فائرنگ ایک قبیح فعل ہے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے ساتھ کسی قسم رعایت نہیں برتا جائے گا اور سیدھا جیل جاکر وہاں عید گزاریں گے۔اسی طرح ضعیف العمر اشخاص و دیگر بلڈ پریشر،شوگر مریضوں اور عبادات میں خلل ڈالنے والے زور دار بارودی چائینہ پٹاخوں کے خلاف کریک ڈاون جاری کرتے ہوئے درجنوں دکاندران کو گرفتار کیے گئے ہیں۔اور مختلف ساخت کے خٹیم،آتش گیر مادے اور چائینہ پٹاخے برآمد کیے گئے۔اسی طرح کریک ڈاون جاری رہے گا۔ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر مزید نفری تعینات کرکے جگہ جگہ پر ناکہ بندیاں اور گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہیں۔ضلعی پولیس ہمہ وقت چوکس کھڑا ہے۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ اسی طرح ہوائی فائرنگ سے شدت پسند عناصر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔لہذا ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرکے نشاندہی کریں۔