چاہتا ہوں قوم روایتی طریقے سے ہٹ کر عید منائے، وزیراعظم

چاہتا ہوں قوم روایتی طریقے سے ہٹ کر عید منائے، وزیراعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ قوم عید روایتی طریقے سے ہٹ کر منائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔انہوں نے مزید لکھا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دعا کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وائرس کے نتیجے میں ان سے جدا ہو گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سے متعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -