صوبائی وزراء اختر ملک اور راشد حفیظ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صوبائی وزراء اختر ملک اور راشد حفیظ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راشد حفیظ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈاکٹر اختر ملک کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر توانائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر اختر ملک کے خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آج شام تک آجائے گی جبکہ وزیر توانائی اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے باخبر رکھیں گے۔بعد ازاں پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجا راشد حفیظ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی۔راجا راشد حفیظ نے لاہور سے واپسی پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا جس کے بعد صوبائی وزیر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

کرونا ٹیسٹ مثبت

مزید :

صفحہ اول -