کورونا وائرس مزید 44افراد نگل گیا،2410نئے کیسز رپورٹ،امریکہ میں 17ہزار 109مریضوں کی حالت تشویشناک

کورونا وائرس مزید 44افراد نگل گیا،2410نئے کیسز رپورٹ،امریکہ میں 17ہزار 109مریضوں ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک بھر میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چوبیس گھنٹوں میں، 2410 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اموات کی مجموعی تعداد 1123 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 53493 تک پہنچ گئی ہے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 389 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 354 اور پنجاب میں 324 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 39، اسلام آ?باد 12، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1475 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 36 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 762 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب 275 کیسز 14 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 294 کیسز اور 8 ہلاکتیں، اسلام ااباد 131 کیسز اور آزاد کشمیر سے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 762 کیسز سامنے آئے اور 14 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر صورتحال سے ا?گاہ کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4336 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 762 نئے مریض سامنے ا?ئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کر گئے۔اس طرح صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 21645 اور ہلاکتیں 354 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 198 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد7213 ہے۔پنجاب سے کورونا کے مزید 275 کیسز اور 14 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اینے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کیمریضوں کی مجموعی تعداد 18730 اور ہلاکتیں 324 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5906 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا وائرس کے مزید 131 کیسز سامنےٓئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1457 جب کہ اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 13کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 94 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان سے جمعے کو کورونا کے مزید 124 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3198 ہوگئی ہے جب کہ 39 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 762 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 389 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 294 کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 7685 ہوچکی ہے۔کے پی میں 2396 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔جمعے کو گلگت بلتستان میں مزید 5 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 607 ہو گئی ہے۔گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 427 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اور 176 زیر علاج ہیں

پاکستان ہلاکتیں

واشنگٹن /لندن /میڈرڈ /روم (این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 لاکھ 6 ہزار 161 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 40 ہزار 40 ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 28 لاکھ 6 ہزار 78 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 583 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 60 ہزار 43 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 97 ہزار 647 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 45 ہزار 94 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 44 ہزار 246 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 109 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 3 ہزار 201 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 21 ہزار 116 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 3 ہزار 249 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 448 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 81 ہزار 904 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 628 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 393 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 195 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 616 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 658 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 289 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 82 ہزار 219 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 352 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 713 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 276 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 500 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 300 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 652 ہو گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 728 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 149 ہو گئی۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 971 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 364 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 719 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 437 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 1 ہزار 101 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 683 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 412 مریضوں کی حالت تشوش ناک ہے جبکہ 16 ہزار 653 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

عالمی ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -