کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،خاتون زخمی

  کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،خاتون زخمی

  

کھوئی رٹہ(آن لائن) بھارت کی جانب سے اہل او سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی،پاک فوج کی جوابی کاروائی دشمن کی توپوں کو خاموش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سرحد کے قرب وجوار علاقوں ٹائیں،چتر،بھس گالہ،جنجوٹ بہادرمنڈی گجراں میں میں رہنے والے نہتے شہری اس جارحیت کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ بھارتی افواج نے گزشتہ شب سول آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں منڈی گجراں کی 35سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کردیا گیا۔ دریں اثنااس سے چند روز قبل بھی بھارتی افواج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاوں جنجوٹ بہادر، سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری سے73سالہ محمد شفیع زخمی ہوگیا تھاتاہم پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیتے ہوے بھارتی توپ خانے خاموش کر دیے اورکئی بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچایا،واضع رہے کے بھارت کی جارحیت پر پاکستان مختلف فورم پر آواز اٹھا چکا ہے لیکن بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے اورعالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی کو شنانہ بنا رہی جس سے معصوم لوگ شہید ہورہے ہیں اود ان کے املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بھارتی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -