سارا ملک آپکا، جہاں ہیں وہیں عید منائیں، آصف زرداری

  سارا ملک آپکا، جہاں ہیں وہیں عید منائیں، آصف زرداری

  

کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ملک آپ کا اپنا ہے جہاں ہیں وہیں عید منائیں اور نماز عید بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں۔ آصف زرداری نے کہا کورونا وبا ء سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں، کورونا کو شکست دینے کیلئے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا سے جنگ میں مصروف ہیں، جن میں سے کئی ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف شہید ہوئے ہیں، انہیں بھی اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیں۔

زرداری عید پیغام

مزید :

صفحہ اول -