حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،انتخابات 2023میں ہی ہونگے:چودھری سرور

  حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،انتخابات 2023میں ہی ہونگے:چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نرپنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کے سواکوئی کام نہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے وعدے کے مطابق چینی سکینڈل کی شفاف تحقیقات اورمکمل رپورٹ پبلک کردی ہے۔ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے۔(ن) لیگ نے 22ارب روپے اور ہماری حکومت نے صرف 3ارب کی سبسڈی دی ہے اور ہم نے اس سارے معاملے کی شفاف تحقیقات بھی کروادی ہے۔ وہ گزشتہ روز لاہور کے علاقہ راوی روڈ پر تحر یک انصاف کے رہنما نعیم حیدر بٹ کے دفتر میں شاہدرہ کے غر یب خاندانوں میں اور والٹن روڈ پر گلوکارعلی ظفر کی جانب سے غر یب خاندانوں میں راشن تقسیم کر نے کی تقر یب سے خطاب سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پرریڈ کر یسنٹ کے چیئرمین گلوکارابرار الحق، تحر یک انصاف کے نعیم حیدر بٹ،میاں وحید احمد،چودھری خالد گجر،اکبر خان اور گلوکار علی ظفر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہاکہ پی آئی اے کے طیارہ حادثہ پر شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونیوالے تمام افراد کوجنت الفر دوس میں اعلی مقام اور متاثرہ خاندانوں کو صبر وجمیل عطا فر مائے۔ گلوکار ابراالحق نے کہا کہ غر یب خاندانوں کیلئے راشن کی فراہمی کے گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کے اقدام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے عید کے بعد ریڈ کر یسنٹ بھی شاہدرہ کے400غر یب خاندانوں میں راشن فراہم کریگا۔گلوکار علی ظفر نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان میں لاکھوں لوگ بے روزگا ر ہوئے ہیں جن میں زیادہ طرح دیہاڑی دار لوگ شامل ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں غر یب خاندانوں کیساتھ کھڑے ہوں ان حالات میں غر یب خاندانوں میں راشن کی فراہمی انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -