سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی  طیارہ حادثے پر تعزیت

  سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی  طیارہ حادثے پر تعزیت

  

 ریاض (این این آئی)کراچی میں گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے طیارہ حادثے پر صدر عارف علوی سے اظہار تعزیت کی ہے۔سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

 تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -