کورونا سے متاثر ہماری دنیا  ایک جسم کی مانند،یکجہتی،اتحاد کی پہلے سے زیادہ ضرورت:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  کورونا سے متاثر ہماری دنیا  ایک جسم کی مانند،یکجہتی،اتحاد کی پہلے سے ...

  

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے عید کے پیغام میں کوویڈ19-کی وبا کے تناظر میں یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اتوار کو عید الفطر سے قبل اسلامی ممالک تعاون تنظیم کے نمائندہ ممالک سے ہونے والے تبادلہ خیال میں انہوں نے کہا کہ ہماری دنیا ایک جسم کی مانند ہے۔ جب تک دنیا کا ایک حصہ بھی اس وائرس سے متاثرہے اس کا مطلب ہے کہ ہم سب اس وباء سے متاثر ہیں۔ اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ  یکجہتی اور اتحاد ہمارے اہم اصول ہوں۔انہوں نے ترقی پذیر ممالک اور کمزور لوگوں کیلئے عالمی صحت ادارہ کی رہنمائی میں وسیع پیمانے پر مربوط اور صحت سے متعلق جامع ردعمل کیلئے یکجہتی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نسلی قوم پرستی کے عروج، بدنامی اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے امن اور یکجہتی،بحران سے بحالی کے نتیجہ میں زیادہ مساوات،جامع وپائیدار معیشتوں اور معاشروں جو پہلے سے زیادہ مضبوط اور زیادہ مستحکم ہوں، کو یقینی بنانے کیلئے یکجہتی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر جب دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان خوشی مناتے ہیں آئیے  رمضان المبارک کے رحمت، شفقت، وقار،حقوق، باہمی احترام اور افہام و تفہیم، اتحاد و یکجہتی کے اسباق سے سیکھا جائے۔

اقوام متحدہ 

مزید :

صفحہ آخر -