عیدکی خریداری کیلئے بازاروں میں رش،کورونا ایس او پیز نظر انداز

عیدکی خریداری کیلئے بازاروں میں رش،کورونا ایس او پیز نظر انداز

  

 لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث عیدالفطر کی ۱ٓمد کے موقع پرخریداروں کے رش میں اضافہ ہونے کے باعث دکانداروں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں اورشاپنگ مالز میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی ہے جبکہ میک اپ، جیولری، چوڑیوں اوردیگر اشیا کی خریداری کا سلسلہ عروج پرپہنچ گیا ہے نیز افطار کے بعد بھی تجارتی مراکزکی گہما گہمی برقرارہے تاہم انارکلی بازار،مال روڈ، صدیق ٹریڈ سنٹر، گلبرگ، لبرٹی، کرشن نگر بازار، باغبانپورہ بازار، شادباغ بازار اور یگر اہم مقامات پر واقع بڑے شاپنگ مالز سمیت دیگر بازاروں میں عید خریداری کرنے والوں کے رش کے دوران اکثر مقامات پر ایس او پیزکو بھی نظر اندازکردیا گیا ہے۔عید کی خریداری کے زورپکڑتے ہی مذکورہ تجا رتی مراکز میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ریڈی میڈ ملبوسات اور جوتوں کی قیمتوں میں 50سے 60فیصد تک اضافہ کر دیا گیاہے۔ کورونا وائرس ایس اوپیز کے باعث تجارتی مراکز کے رات 10 بجے تک کے مقررہ اوقات کی وجہ سے مارکیٹوں میں شدید رش بڑھ گیا۔ دوسری جانب دکانداروں کی طرف سے50 فیصد تک سیل لگائے جانے کے باوجود ملبوسات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔

عیدخریداری

مزید :

صفحہ آخر -