خصوصی پرواز پر جدہ سے مزید 250پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
کراچی(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی خصوصی پرواز پی کے 758 کے ذریعے 250پاکستانی سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے، اب تک خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758جمعے کی رات ساڑھے گیارہ بجے جدہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی، اس پرواز کے ذریعے 250افراد کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایاگیا ہے۔یہ جدہ سے پانچویں پرواز تھی، اب تک خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار سے زیادہ مسافروں کو پاکستان پہنچایا جا چکا ہے، ریاض سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز دمام سے 2پروازوں کے ذریعے 260افراد اسلام آبادپہنچے تھے۔خصوصی پروازوں میں وزٹ ویزے، خروج نہائی اور میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
پاکستانی واپس