عوام کورونا وائرس پر غفلت اورلا پرواہی کا مظاہرہ نہ کریں،مسرت جمشید چیمہ

عوام کورونا وائرس پر غفلت اورلا پرواہی کا مظاہرہ نہ کریں،مسرت جمشید چیمہ

  

لاہور(آئی این پی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں غفلت اورلا پرواہی کا مظاہرہ نہ کریں،کورونا وائرس ایک حقیقت ہے اور اس کا خطرہ بد ستور بر قرار ہے،کراچی میں قومی ائیر لائن کو پیش آنے والے حادثے سے پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے،امسال عید الفطر سادگی سے منائی جائے گی۔ اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے عوام اور تاجروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے کاروبار بحال کیا اور اس کے ساتھ بار بار یہ درخواست کی جارہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ حکومت کورونا کے پھیلاؤکو روکنے اور اس کے تدارک کیلئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو ایک انسان کے بس میں ہے لیکن اس وائرس سے اس وقت تک مکمل چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا جب تک عوام اس جنگ میں حکومت کے شانہ بشانہ کردار ادا نہیں کریں گے۔ بازاروں میں خریداروں کا بے ہنگم رش اور ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے۔ ہمارا صحت کا نظام ایک حد سے زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکے گا۔

مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -