ریسکیو آپریشن پر پاک فوج و سماجی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

ریسکیو آپریشن پر پاک فوج و سماجی تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی طیارہ حادثہ سے عید کی خوشیاں مانند پڑ گئی ہیں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ طیارہ حادثہ ایک سانحہ ہے اس وقت پوری قوم غمزدہ ہے۔ کراچی طیارہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرنے پر پا ک فوج و سماجی تنظیموں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں پاک فوج کے جوانوں اور سماجی تنظیموں کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیکر جذبہ عوامی خدمت کو بیدار کیا ہے۔ اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اتنا بجٹ ہونے کے باوجود سندھ حکومت نے اپنا کوئی ریسکیو ادارہ نہیں بنایا۔ سندھ میں ریسکیو ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کی جائی گی وزیر اعظم نے کمیٹی تشکیل کے لئے اعلان کر دیا ہے، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا ہے۔ بہت جلد تحقیقات مکمل کر کے عوام کے سامنے پیش کی جائے اگر کوئی انسانی غلطی ثابت ہوتی ہے تو ان کو اس حادثے کی ضرور سزا ملے گی۔
حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ آخر -