افغان فورسزنے قندور میں طالبان کے اہم کمانڈرکو ہلاک کردیا

افغان فورسزنے قندور میں طالبان کے اہم کمانڈرکو ہلاک کردیا

  

افغانستان(شِنہوا)افغان سکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے اہم کمانڈر حبیب اللہ ناصری کو ہلاک کردیا۔ سینئر پولیس عہدیدار شیر محمد پارسا  کے مطابق صوبائی دارالحکومت قندوز شہر میں طالبان کا کمانڈر اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے حملوں میں ملوث بدنام زمانہ حبیب اللہ ناصری گزشتہ روز مارا گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ کمانڈر ناصری کی ہلاکت صوبہ قندوز میں طالبان عسکریت پسندوں کے لئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کمانڈر ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -