چیئرمین سینٹ کوئٹہ پہنچ گئے، تمام سرگرمیاں معطل، کسی سے ملاقاتیں نہیں کرینگے 

 چیئرمین سینٹ کوئٹہ پہنچ گئے، تمام سرگرمیاں معطل، کسی سے ملاقاتیں نہیں ...

  

اسلام آباد /کوئٹہ(آئی این پی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے  جہاں وہ  اپنے اہلخانہ کے ساتھ سادگی سے عید منائیں گے ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں، وہ کوئٹہ میں کسی سے ملاقاتیں نہیں کرینگے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی  ہفتہ کو کوئٹہ پہنچے۔وہ کورونا کے باعث  عید کے موقع پر کوئی ملاقاتیں نہیں کریں گے۔چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر دیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سادگی سے کوئٹہ میں عید منائیں گے۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی عید  اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ لوگوں کو عید کے موقع پر احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ہمیں اس موذی وائرس کے پھیلا ؤکو روکنے کی کوشش کرنی ہے، چیئرمین سینٹ نے کہاکہ سماجی فاصلے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اختیار کرنا چاہیے، انشااللہ ہم سب ملکر اس چیلینج کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔

 چیئرمین سینٹ

مزید :

صفحہ آخر -