عمران اسماعیل اور غلام سرور کی جاں بحق سینئر صحافی انصار نقوی کے گھر آمد

  عمران اسماعیل اور غلام سرور کی جاں بحق سینئر صحافی انصار نقوی کے گھر آمد

  

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گزشتہ روز طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی انصار نقوی کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے انصار نقوی کی اہلیہ رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار سے افسوس کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ سینئر صحافی اور ٹوئنٹی فور نیوز ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی گزشتہ روز حادثے کے شکار طیاریکے مسافروں میں تھے، وہ لاہور سے عید کی چھٹیاں بنانے کے لیے کراچی آرہے تھے جہاں سے انہوں نے حیدرآباد جانا تھا۔

 گھر آمد

مزید :

صفحہ آخر -