ہمارے علاقے میں 6لوگوں نے چاند دیکھا لیکن رویت ہلال کمیٹی والے فون نہیں اٹھا رہے،سینیٹر بابر بلوچ

ہمارے علاقے میں 6لوگوں نے چاند دیکھا لیکن رویت ہلال کمیٹی والے فون نہیں اٹھا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر کہودہ بابر بلوچ نے کہا ہے کہ پسنی اور ارمڑ کے لوگوں نے چاند دیکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ 6 لوگوں نے چاند چاند دیکھا ہے جن میں ایک امام مسجد بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر،تھر،چمن،لورا لائی سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں لیکن رویت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران فون کالز موصول نہیں کر رہے۔مائیکرو بلاگنگ ویت سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتا یا کہ پسنی کے امام مسجد نے چاند دیکھا،سینیٹر نے چاند دیکھنے والے لوگوں کی نام اور فون نمبرز بھی دئیے۔ دوسری جانب جیو نیوز کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے افراد کی جانب سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو رہی ہیں تاہم مرکز ی رویت ہلال کمیٹی نے ابھی تک انہوں شہادتوں کی تصدیق نہیں کی۔

سینیٹر بابر بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -