کورونا سے حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کو نقصان پہنچا،کروڑوں بچوں کی زندگیوں کو خطرہ:عالمی ادارہ صحت

  کورونا سے حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کو نقصان پہنچا،کروڑوں بچوں کی زندگیوں کو ...

  

جنیوا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گبریسیس نے متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ19-کے پھیلنے سے دنیا بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کو نقصان پہنچا ہے جس سے لاکھوں بچوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔جنیوا سے ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ جس طرح دنیا کوویڈ19-کے لئے ایک محفوظ اور موثر ویکسین تیار کرنے کے لئے ایک ہو گئی ہے۔ تمام ممالک کو زندگی بچانے والی درجنوں ناگزیر ویکسینوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو پہلے ہی موجود ہیں اور جن کا ہر جگہ بچوں تک پہنچنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تجزیہ سے معلوم ہواہے کہ معمول کی حفاظتی ویکسینز کی خدمات کی فراہمی میں کم از کم 68 ممالک میں رکاوٹ آئی ہے جس سے ان ممالک میں 1 سال سے کم عمر کے تقریبا 8کروڑ بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے کی خدمات میں کسی بھی طرح کا تعطل زندگی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ صحت سے متعلق خدمات کی محفوظ فراہمی کی صلاحیت پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ ضرورت کے وقت تحفظ کا حصول جاری اورصحت عامہ کے مشوروں پرعمل پیرا ہوں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے مطابق، ڈبلیو ایچ او جلد ہی کوویڈ19-کے تناظر میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہمات پر عمل درآمد کے بارے میں نئی ہدایات شائع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صدی کے آغاز کے بعد سے محفوظ اور موثر ویکسی نیشن کی وجہ سے وسیع پیمانے پر بچوں کی اموات کی تعداد نصف رہ گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت ترسیل کے سلسلے کھلے رکھنے اور زندگی بچانے والی صحت کی خدمات کی تمام برادریوں تک پہنچ کو یقینی بنانے کے لئے دنیا بھر کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ آخر -